بتائیں بانی پی ٹی آئی رہائی کے بدلے کیا چیز چھوڑیں؟ علیمہ خان

علیمہ خان کا مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں اور ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا کریں اور آپ کو کیا چاہئے جو آپ انہیں رہا کردیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کو شکست دے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ غلطی سے عملے نے کیس لسٹ میں نہیں ڈالا، چیف جسٹس نے کیس مقرر کرنے کا خود وعدہ کیا، وہ وعدہ کررہے ہیں، آپ یہاں سے چلے جائیں، کیس وقت پر سنا جائے گا، شکر ہے کیس لگ گیا ہے، پارلیمنٹرینز نے ساتھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت نے بھارتی عسکری تجزیہ کار کی ویڈیو بھی بلاک کردی،’’ آپریشن سندور ‘‘کے حوالے سے کیا انکشاف کیا تھا ۔۔؟تفصیلات جانیے
دھمکیوں کا ذکر
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دھمکیاں آتی ہیں کہ آپ کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوجائے گا، آپ ایم این ایز اور پارلیمنٹرینز کو نہ دھمکائیں، یہ چیزیں نہ کریں، ہم آپ سے نہیں ڈر رہے، آپ بھی نہ ڈریں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا نے بھٹنڈہ میں طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی
بات چیت کا مطالبہ
علیمہ خان نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ ہم سے آکر بات کریں، آپ کو بات کرنی ہے تو ہم عورتیں آپ کے سامنے بیٹھ جاتی ہیں مگر سامنے آکر بات کریں، 2 سال سے ہمیں یہ نہیں پتہ چل رہا کہ آپ مانگ کیا رہے ہیں، بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑیں تو آپ اسے رہا کریں گے۔
امیدیں اور درخواستیں
ان کا کہنا تھا کہ پیچھے سے نہیں، سامنے آکر بات کریں، ہم بیٹھیں گے، ہم تیار ہیں، اگر Give and Take کرنا چاہتے ہیں تو بتادیں، ہمیں بتائیں کہ بانی پی ٹی آئی کیا Give کریں اور آپ کو کیا چاہئے۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ساری زندگی جیل میں رکھ لیں، جھکوں گا نہیں، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے۔