جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکہ طے

پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
وفد کی روانگی
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکہ کیلئے روانہ ہوگا۔ وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیش رفت، عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی
نیویارک اور واشنگٹن کا دورہ
سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا۔ سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
سفارتی کمیٹی کا قیام
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
یورپ کا دورہ
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاکستان بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔ کمیٹی میں مصدق ملک، لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔