فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنرل سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایرانی چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد بغیری سے ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا دورہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ فیلڈ مارشل کو ان کی آمد پر ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا آج بھی فیصلہ نہ ہو سکا، آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی
ملاقات کا مقصد
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد بغیری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے علاقائی سیکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں عسکری تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری
اقتصادی روابط میں بہتری
آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنے کے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
وزیرِ اعظم کے ساتھ ملاقاتیں
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ آرمی چیف وزیرِ اعظم کے ہمراہ ان برادر ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔