سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزید 4 افراد کے سر قلم، سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 303 ہوگئی
تفصیلات
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کم ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
سونے کی دیگر قیمتیں
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کم ہوکر 3 ہزار 295 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔