وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ پورکانجراں میں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کر دیا

افتتاح کی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف عید سعودی عرب میں منائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ہمراہ ہوں گے۔
ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جعلی پیر کی ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی سے اجتماعی زیادتی
گنجائش اور سہولیات
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور رکھے جا سکیں گے۔ 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منظوری: راولپنڈی اور اٹک میں فوج کی تعیناتی
قرنطینہ سینٹر اور رہائش
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے قرنطینہ سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔ مویشیوں کے بیوپاریوں کے لیے 20 بڑے رہائشی کمرے بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنی پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ” جنت مرزا کا انکشاف
دیگر سہولیات
ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مسجد، واش روم، وٹرنری کلینک، ٹک شاپ، نک اور اے ٹی ایم مشین بھی ہوگی۔ مویشیوں کی نقل و حمل میں آسانی کے لیے لوڈنگ، ان لوڈنگ بے (Bay) اور ٹرک سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ ماڈل کیٹل مارکیٹ میں وسیع پارکنگ، پولیس چوکی اور وسیع و عریض اوپن ایریا بھی موجود ہے۔
جدید سلاٹر ہاؤس اور مستقبل کے منصوبے
ماڈل کیٹل مارکیٹ میں اکشن بے (Bay) بھی قائم کی گئی ہے اور جدید ترین سلاٹر ہاؤس بھی موجود ہے۔ پنجاب کی دوسری بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ کی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیلڈز بھی دیں۔