اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر نازیبا الفاظ، ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی سیشن کورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے خلاف یوٹیوب پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے میں ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کویت مال بحریہ ٹاؤن میں فرنشڈ اپارٹمنٹ بک کرائیں، 30 لاکھ کا فرنیچر بالکل مفت، 3 سال میں ادائیگی
کیس کی سماعت
ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیمان گھمن نے کیس کی سماعت کی اور ملزم کی درخواست ضمانت کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ مقدمہ ایف آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا تھا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم نے یوٹیوب چینل پر عائشہ جہانزیب کے خلاف توہین آمیز اور نامناسب زبان استعمال کی۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا: مشعال ملک
مدعیہ کی نمائندگی
مدعیہ عائشہ جہانزیب کی جانب سے مقدمے کی پیروی ایڈووکیٹ زین علی قریشی نے کی جنہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ عمل نہ صرف ان کی موکلہ کی ساکھ کے خلاف ہے بلکہ سائبر قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔