شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہو گا، سلمان آغا
کپتان سلمان آغا کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ڈی آر ایس سے کافی مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی۔ اب ہمیں امپائرز پر اعتماد کرنا ہے۔ وسیم جونیئر کی انجری کو فزیو دیکھ رہے ہیں، فیصلہ آج یا کل ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: دہشت گردوں اور منشیات سمگلرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
بنگلہ دیش کیخلاف تیاری
بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز اور ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اچھی ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔ سفیان مقیم میرے فیورٹ بولر ہیں، وہ وائٹ بال میں پاکستان کو کافی آگے لے جا سکتے ہیں۔ شاداب خان کی واپسی نہیں ہوئی، وہ پچھلی سیریز میں بھی ٹیم میں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کبوتروں کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس لگا کر اڑانے والے 2 افراد بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیے
بنگلہ دیش کے خلاف حکمت عملی
سلمان آغا کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے پاس کافی اچھے بولرز اور بیٹرز ہیں۔ کسی ایک کو ٹارگٹ نہیں کر رہے، ہم چاہیں گے کہ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کو رنز نہ بنانے دیں۔ شاہین، رضوان اور بابر کے نہ ہونے سے کوئی پریشر نہیں ہوگا۔ پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کسی بھی وقت کسی کا متبادل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیمی سمتھ نے پاکستان کے خلاف شاندار فتح حاصل کی
ٹیم سلیکشن کا عمل
کپتان نے کہا کہ پلیئنگ الیون اور اوپنرز کا کل پتہ چل جائے گا۔ کوشش ہے کہ ورلڈکپ کیلئے 20 سے 25 کھلاڑیوں کا پول تیار کریں۔ ٹیم سلیکشن ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کیساتھ مل کر بناتے ہیں۔ اپنی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیں۔ نوجوان اور سینئرز کو ملا کر ٹیم بنانے کی کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
پی ایس ایل اور انٹرنیشنل پرفارمنس
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے انٹرنیشنل پرفارمنس کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ نیوزی لینڈ میں جو پلیئنگ الیون مانگی، مجھے ملی۔ ابھی ٹیم میں 3 اوپنرز ہیں، حسن نواز اب اوپنر نہیں مڈل آرڈر بیٹر ہیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کوالٹی پلیئرز ہیں۔
امپائرنگ پر اعتماد
ڈی آر ایس سے کافی مدد ملتی ہے، اس کے نہ ہونے سے مشکل ہوگی۔ اب ہمیں امپائرز پر اعتماد کرنا ہے، امید ہے اچھی امپائرنگ دیکھنے کو ملے گی۔ وسیم جونیئر کی انجری کو فزیو دیکھ رہے ہیں، فیصلہ آج یا کل ہوجائے گا۔








