پنجاب کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد کی ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں شرکت، یونیسیف حکام سے بھی ملاقات

پنجاب کی تعلیم کی نمائندگی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے ایڈوائزر اور چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس فار ایجوکیشن مزمل محمود نے لندن میں جاری ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں وزیر تعلیم کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو اور پارلیمانی سیکرٹری ایجوکیشن نوشین عدنان بھی حکومت پنجاب کی جانب سے ایجوکیشن ورلڈ فورم کا حصہ بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پرعزم ہے بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے

تعلیمی اصلاحات کی تفصیلات

مزمل محمود نے فورم میں شریک 160 ممالک کے وزرائے تعلیم اور ماہرین تعلیم کو پنجاب میں ہونے والی تعلیمی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر سکول میل پروگرام، نان پرفارمنگ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ، پرائمری اور ہائی کلاسز میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے آغاز، اور آؤٹ آف سکول بچوں کے چیلنج کا سامنا کرنے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے زلزلے کا امکان، شدت 5.4 ہو سکتی ہے: شہباز لغاری

بنیادی ڈھانچے کی بہتری

مزمل محمود نے بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ میں پنجاب کے تمام پبلک سکولوں میں پانی، بجلی، فرنیچر، بیت الخلاء، باؤنڈری والز اور 35,000 نئے کمروں کی تعمیر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے بجٹ کا کثیر حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کے بعد بھارت نے کرکٹ کے ایک اور اہم عہدے پر بھی ’قبضہ ‘کر لیا

یونیسیف کے ساتھ ملاقات

خالد نذیر وٹو، مزمل محمود اور نوشین عدنان پر مشتمل پاکستانی تعلیمی وفد نے ایجوکیشن ورلڈ فورم کے دوران یونیسیف کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے میدان میں معاونت پر یونیسیف کا شکریہ ادا کیا اور یونیسیف کے تعاون سے کیے جانے والے تعلیمی اقدامات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تدریسی شراکت داری میں اضافہ

پاکستان کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد اور یونیسیف کے درمیان ٹیچر ٹریننگ، فاؤنڈیشنل لرننگ، پنجاب میں سکولوں کی استعداد کار اور آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے موضوعات پر شراکت داری مزید مضبوط کرنے اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال بھی ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...