مکہ مکرمہ، سورج آج بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا

سورج کا خانہ کعبہ کے اوپر سے گذرنے کا وقت
مکہ مکرمہ (آئی این پی) سورج آج 28 مئی (بدھ) کو بیت اللہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور اس دوران قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بچوں کی بات صرف مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، تحریک کامیاب ہونا ممکن نہیں: شیر افضل مروت
پاکستانی وقت کے مطابق سورج کا مقام
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کے مخالف سمت ہو گا۔
قبلہ رخ معلوم کرنے کا طریقہ
اس وقت پر ایک عمودی چھڑی زمین پر کھڑی کریں اور اس کے بننے والے سائے پر نشان لگا کر قبلہ رخ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ آج کے بعد دوبارہ سورج 16 جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔