ٹرمپ نے کینیڈا کو جدید ترین دفاعی سسٹم ’گولڈن ڈوم‘ کا حصہ بننے کیلئے انوکھی پیشکش کر دی۔

ٹرمپ کا کینیڈا کو منفرد پیشکش

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو انوکھی پیشکش کی ہے کہ اگر وہ امریکا کا حصہ بن جائے تو وہ ان کا تجویز کردہ جدید میزائل دفاعی سسٹم 'گولڈن ڈوم' مفت حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اہم مطالبہ مان لیا: اسد قیصر

کینیڈا کی 51ویں ریاست بننے کی خواہش

جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ جو بار ہا کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں، نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ کینیڈا اگر امریکا کا حصہ بن جائے تو اسے’گولڈن ڈوم‘ دفاعی سسٹم مفت ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت بی ایل اے کو خونریزی کا پیسہ دیتا ہے: وزیر دفاع

خودمختاری کا متبادل

ٹرمپ نے کہا کہ البتہ اگر کینیڈا خودمختار ریاست کے طور پر برقرار رہا تو اسے دفاعی سسٹم کا حصہ بننے کے لیے 61 ارب ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم ڈاک، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محکمہ ڈاک کے ملازمین کو خراج تحسین

کینیڈا کا منصوبہ اور عدم تیاری

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک 175 ارب ڈالر کے مجوزہ منصوبے میں سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔ البتہ کینیڈا امریکا میں ضم ہونے پر بالکل تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک

گولڈن ڈوم منصوبہ

گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی حملوں سے امریکا کو بچانے کے لیے ایک نئے میزائل دفاعی نظام "گولڈن ڈوم" کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ نظام ان کی دوسری مدت صدارت کے اختتام تک فعال ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں کھلاڑی کے چھکے نے مداح کا سر پھاڑ دیا

بجٹ اور خصوصیات

ٹرمپ نے کہا تھا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام پر175 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔

امریکی صدر نے بتایا تھا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے کچھ حصے زمین کے گرد مدار میں بھی ہوں گے، اس نظام میں سیٹیلائیٹ ٹریکنگ اور اسپیس انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔ گولڈن ڈوم دفاعی نظام خلا سے داغے گئے میزائلوں کو بھی مار گرانے کے قابل ہوگا۔

کینیڈا کی شمولیت

اس کے علاوہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کینیڈا گولڈن ڈوم میزائل دفاعی نظام کا حصہ بننا چاہتا ہے اور امریکا اس حوالے سے کینیڈا کی مدد بھی کرے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...