سعودی حکومت پر تنقید: معروف ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان گرفتار
ایرانی عالم کی گرفتاری
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس اہلکار گھر میں ڈکیتی کرتا ہوا پکڑا گیا
گرفتاری کی وجوہات
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے، جو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا؟
ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی عالم کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، خصوصاً حج کے مقدس موقع پر ایسی کوشش کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برادر ملک سعودی عرب سے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان نے کابل یونیورسٹی میں “تشکیلِ استشہادی” کے نام پر خودکش حملہ آوروں کی رجسٹریشن شروع کر دی
سعودی انتظامات کی تعریف
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران رواں برس حج کے نہایت مؤثر اور بہترین انتظامات کو سراہتا ہے اور اس مقدس کام کو کامیابی سے جاری رکھنے پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ایرانی عدلیہ کی مذمت
دوسری جانب، ایرانی عدلیہ نے عالم کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے رہائی کا مطالبہ کیا اور اسے غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت اطلاعات نے اس خبر پر فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔








