اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد کردیا

اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل نے کم سنی کی شادی کے امتناع کا بل مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ؛ مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شادی کی عمر کی حد
اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق 18 سال سے کم عمری کی شادی کو زیادتی قرار دے کر سزائیں مقرر کرنے سمیت دیگر شقیں بھی غیر اسلامی قرار دے دی گئیں۔ جیو نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب نعیمی کی زیرصدارت ہوا، اعلامیے میں کہا گیا کہ شادی کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی مگر اس وقت فوکس اسرائیلی جارحیت سے نمٹنے پر ہے: ایرانی وزیر خارجہ
تھیلیسیمیا ٹیسٹ کی تجویز
کونسل نے نکاح سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز بھی مسترد کردی۔ کونسل کی جانب سے کہا گیا کہ تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو اختیاری رکھا جائے اور اس کے بارے میں عوامی شعور اجاگر کیا جائے۔
پاک افواج کی کامیابی
اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت اور پاک افواج کو معرکۂ حق میں فتح پر مبارک باد پیش کی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا۔