ملک میں آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی
20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں کمی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قبضہ کی گئی جائیداد کا کرایہ رشتہ دار وصول کرتا رہا، وفاقی محتسب نے بیوہ خاتون کو جائیداد کا حق دلوا دیا
اعدادوشمار کا تجزیہ
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1642.33 روپے ریکارڈ کی گئی، جو مارچ کے مقابلہ میں 6.62 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86 فیصد کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
موازنہ
رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت 1758.84 روپے اور گزشتہ سال اپریل میں 2410.013 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
علاقائی قیمتیں
اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مختلف شہروں میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمتیں درج ذیل ہیں:
- اسلام آباد: 1711.08 روپے
- راولپنڈی: 1704.91 روپے
- گوجرانوالہ: 1596.84 روپے
- سیالکوٹ: 1625.66 روپے
- لاہور: 1553.83 روپے
- فیصل آباد: 1552.51 روپے
- ملتان: 1547.68 روپے
- بہاولپور: 1604.70 روپے
- کراچی: 1652.93 روپے
- حیدرآباد: 1760.79 روپے
- سکھر: 1501.97 روپے
- لاڑکانہ: 1544.22 روپے
- پشاور: 1650.92 روپے
- بنوں: 1582.56 روپے
- کوئٹہ: 1787.46 روپے
- خضدار: 1864.43 روپے








