آئی ایم ایف کی ٹیکس قوانین پر عملدرآمد بڑھانے کیلئے مزید سخت اقدامات کی تجویز
آئی ایم ایف کی نئی تجاویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ٹیکس بڑھانے کےلیے مزید سخت اقدامات کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا، 4 ہلاک
پرLuxury اشیاء پر ٹیکس میں اضافہ
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجٹ 26-2025 میں پرتعیش اشیا کی فہرست میں مزید اشیا شامل کرکے ٹیکس میں اضافہ کیا جائے۔ پرتعیش اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سرحد پر نشہ دے کر بچہ سمگل کرنے کی کوشش پر خاتون گرفتار
ٹیکنالوجی کے ذریعہ ٹیکس چوری روکنے کا مطالبہ
عالمی بینک نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت کے ساتھ ٹیکس چوری روکنے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، امریکی صدر سے بات کرنا ہوگی، سابق مشیر قومی سلامتی
ٹیکس چوری پر سخت سزاؤں کی تجویز
ذرائع کے مطابق، پی اوایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے اور ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر ہونیوالی سختیاں آئین کے مطابق ختم کی جائیں، مولانا عطا الرحمان
زرعی ان پٹس پر ٹیکس کی تبدیلی
زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ درآمدات پر پابندیوں میں کمی کی تجاویز بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
بجٹ 26-2025 میں ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ
ذرائع کے مطابق، بجٹ 26-2025 میں سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، کھاد، سپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔








