مخصوص نشستوں پر نظرثانی کا کیس؛ مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی نئی درخواست
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں مسلم لیگ ن نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے بچوں کو ذاتی طور پر لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا، وہ اس وقت جلا وطن یا عدالتی مجبور نہیں تھے، صحافی حسن ایوب کا قاسم خان کو جواب
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے 12 جولائی کے فیصلے میں آرٹیکل 187 کا اختیار غلط استعمال کیا گیا۔
آرٹیکل 187 کا استعمال
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 187 کا مکمل انصاف کا اختیار زیر التوا مقدمات میں استعمال ہو سکتا ہے۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے۔








