حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا: امریکہ میں پاکستانی سفیر
پاک بھارت کشیدگی کا پس منظر
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھرکر دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
کشمیر کا مسئلہ ترقی کے لیے رکاوٹ
نجی ٹی وی جیو نیو ز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے عوام کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خدا نہ کرے کہ ہم حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں اور کوئی نیا سیاسی بحران کھڑا ہوجائے: قمر زمان کائرہ
دنیا کی توجہ کا مرکز
رضوان سعید نے مزید کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد مسئلہ کشمیر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا ہے اور دنیا کی توجہ کئی دہائیوں سے حل طلب مسئلے کی جانب مبذول ہوئی ہے۔
پاکستانی وفد کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتظامیہ، پالیسی سازوں اور دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔








