گوجرانوالہ ؛قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

حسن علی کی والدہ کی لوٹ مار
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ، متعدد پراجیکٹس کا معائنہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹر کے بھائی کا کہنا تھا کہ والدہ بازار جارہی تھیں، ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہو گئے، پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔
پولیس کی کارروائی
حسن علی کے بھائی خرم کا مزید کہنا تھا کہ واردات کرنے والے دو ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔