افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو خبردار کر دیا

کمانڈر سعیداللہ سعید کا انتباہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کو واضح اور دو ٹوک انتباہ جاری کیا ہے۔ کمانڈر سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا دیا
جہاد کے بارے میں وضاحت
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: بجاش نیازی اور لاہور پولیس میں تنازعہ شدت اختیار کر گیا
ریاست کا اختیار
انہوں نے وضاحت کی کہ جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے، کسی گروہ یا فرد کا نہیں۔ اگر ریاستی قیادت پاکستان نہ جانے کا حکم دے چکی ہے تو اس کے باوجود وہاں جانا دینی نافرمانی تصور کیا جائے گا۔ کمانڈر سعیداللہ سعید نے کہا کہ ’اپنی انا یا گروہ کی وابستگی کی بنیاد پر کیا گیا جہاد شریعت کے مطابق فساد تصور کیا جائے گا۔‘
شریعت اور افغان امارت کی نافرمانی
انہوں نے مزید کہا کہ جہاد کے نام پر حملے کرنے والے گروہ شریعت اور افغان امارت دونوں کے نافرمان ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق کمانڈر سعیداللہ سعید کا یہ بیان پاکستان کی داخلی سلامتی، قومی بیانیے اور عالمی سطح پر سفارتی مؤقف کو مضبوط بناتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی پروکسیز اور بھارتی ایماء پر فتنتہ الخوارج کا نام نہاد جہاد دراصل شریعت، ریاست اور امن کے خلاف دہشت گردی ہے۔