شہری تو دور، اسلام آباد میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، ایک اہلکار شہید

پولیس کی حفاظت پر سوالات
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس خود ہی ڈاکوؤں کا نشانہ بن گئی اور فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
فائرنگ کا واقعہ
پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ فیض آباد میٹرو سٹیشن کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیاجسے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، ننھے بچوں کی امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کے لیے دعائیں
سرچ آپریشن اور شہریوں کی تشویش
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن شہری اسلام آباد کی سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات سے کراچی پہنچنے والے 4 افراد گرفتار لیکن کیوں؟ وجہ سامنے آگئی
آئی جی اسلام آباد کی توجہ کی درخواست
طاہر نصیر نے لکھا کہ ’’آئی جی اسلام آباد صاحب! آپ کی تقریریں اور سوشل میڈیا کی سرگرمیاں ختم ہو گئی ہوں تو ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لئے بھی کوئی اقدامات کریں، پولیس آفیسر ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہوتے جا رہے ہیں، شہری لٹتے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی سے ہی معاونت لے لیں، بہت بہتری آجائیگی ‘‘۔
سوشل میڈیا پر آواز
آئی جی اسلام آباد صاحب آپ کی تقریریں سوشل میڈیا کی سرگرمیاں ختم ہو گئیں ہوں تو ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے کے لئے بھی کوئی اقدامات کریں پولیس آفیسر ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہوتے جا رہے ہیں شہری لٹتے جا رہے ہیں سی پی او @HamdaniPSP صاحب سے ہی معاونت لے لیں بہت بہتری آجائیگی @ICT_Police pic.twitter.com/5DP1Hir3Zz
— Tahir Naseer (@Tahirnaser) May 28, 2025