کیا سونیا حسین شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دیں گی؟ حیرت انگیز انکشاف
سونیا حسین کا انکشاف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
فلم 'دیمک' کی پروموشن
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سونیا حسین ان دنوں اپنی فلم 'دیمک' کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے ۔۔؟جیل ذرائع نے حقیقت بتا دی
شادی کے لیے شرائط
اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سمجھدار اور پڑھے لکھے انسان سے شادی کریں گی جسے رشتوں کی اہمیت کا اندازہ ہو اور ساتھ ہی مجھ سے ایماندار ہو، ایسی خوبیوں والا شخص جب ملے گا تو وہ شادی کرلیں گی۔
اداکاری کا مستقبل
شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سونیا حسین نے کہا کہ میں ویسے بھی بہت لمبے عرصے تک اداکاری نہیں کرنا چاہتی، اب میں پروڈکشن میں آگئی ہوں اور زیادہ تر پروڈکشن کا کام کرنا چاہتی ہوں۔








