زہریلے کیمیکلز کیرالہ کے ساحلوں پر آلودگی پھیلانے لگے، نااہل مودی سرکار خاموش تماشائی

کیرالہ میں حالت زار
کیرالہ (خصوصی رپورٹ) بھارتی حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی، زہریلے کیمیکلز سے بھرا جہاز سمندر میں ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے شام میں اپنی فوج تعینات کردی
حملہ آور کیمیکلز کا اثر
تفصیلات کے مطابق بھارت کا ماحول دشمن بھیانک چہرہ بے نقاب، آبی حیات اور عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی، زہریلے کیمیکلز بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں پر آلودگی پھیلانے لگے، نااہل مودی سرکار خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں امن کی آبیاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے: محسن نقوی
جس مہلک حادثے کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق 13 انتہائی خطرناک کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز سمیت 640 کنٹینرز سے بھرا جہاز بحیرۂ عرب میں ڈوب گیا۔ 84 ٹن ڈیزل اور 367 ٹن فرنس آئل بحرِ عرب میں ہیں، اور کوئی ریسکیو پلان نہیں۔ خطرناک مال بردار جہاز کے ڈوبنے پر بھارتی نیوی خاموش ہے، جس سے پیشہ ورانہ نااہلی اور غفلت بے نقاب ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین کے آرٹیکل 8/3 میں کیا ہے؟ کیا سویلینز اس کے زمرے میں آتے ہیں؟ جسٹس مسرت ہلالی کا استفسار
ماحولیاتی ماہرین کا خدشہ
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں زہریلے مواد کے لیکج سے کیرالا کے لوگ اور آبی حیات دونوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئی ہیں، جبکہ سمندر میں ڈوبے ہوئے کیمیکل کنٹینرز بھارتی سرکار کی مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔