مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کیخلاف ہے: پاکستان
مودی کی دھمکی اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کے خلاف ہے۔ بھارت کی حرکات اس کے عالمی دعووں کے برعکس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
بھارتی وزیرِ اعظم کا اشتعال انگیز بیان
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق، بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر آرگینک ہے۔۔۔
پاکستان کا ردعمل
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا ہے۔ پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 17 سرنگیں بنائی گئیں، اس ہیبت ناک، ویران اور گرم علاقے میں ہیضہ اور طاعون کی وبا پھوٹ پڑی، 2ہزار کے قریب مزدوروں کی موت ہوگئی۔
بھارت کے تضاد اور عالمی عزائم
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی احترام کے خواہاں لوگوں کو دوسروں کو دھمکانے سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے۔ بھارت بیرون ملک قتل و غارت میں ملوث ہے اور داخلی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔ بھارت غیر ملکی علاقوں اور عوام پر قابض ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود عبوری ریڈ بال کوچ مقرر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی صورتحال
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ریکارڈ منظم جبر پر مبنی ہے۔ بھارت اب خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ بی جے پی کے پیروکاروں نے تشدد کو معمول بنا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صاحبزاد حامد رضا نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
طویل المدتی امن کی ضرورت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قومی جذبات کو بھڑکانے والی سیاست وقتی طور پر تالیاں تو سمیٹ سکتی ہے مگر طویل المدتی امن اور استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہے۔ بھارت کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ خوف کی سیاست کو رد کریں اور تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔
مودی کی انتخابی مہم میں بیان
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اب تک سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے حصے کے پانی کو "معطل" کر رکھا ہے۔
مودی نے مزید کہا کہ ہم نے تو ابھی کچھ کیا بھی نہیں، صرف چند دروازے کھولے ہیں اور پاکستان گھبراہٹ میں مبتلا ہوگیا ہے۔








