نوازشریف اور بلاول بھٹو سمیت سیاسی شخصیات کی قوم کو یوم تکبیر پر مبارکباد

یوم تکبیر کی مبارکباد
لاہور، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے لیے بڑی مشکل، بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کی بھی تجویز
نواز شریف کا پیغام
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں: لڑکیوں کا خواب: امیر لڑکے سے شادی کی تلاش – نبیلہ مقصود
بلاول بھٹو زرداری کا خراج عقیدت
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کیا۔
بلاول نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباو¿ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔ یہ دن ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، ہماری یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتانہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیغام
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں، خواجہ آصف
مریم اورنگزیب کا بیان
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے قائد نواز شریف کو قوم کی طرف سے سلام پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا 2025-2026 کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کیا ’’بانی‘‘ کو بریفنگ دی جائے گی؟ جانیے
عظمیٰ بخاری کا پیغام
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی جرات کو سراہا کہ انہوں نے عالمی دباو¿ اور پابندیوں پر ملکی وقار کو ترجیح دی۔
حمزہ شہباز شریف کا عزم
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان کے عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طورپر ا±بھرنے کا سنہرا دن ہے۔