بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
شہباز شریف کا خطاب
لاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کے وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
آذربائیجان کی آزادی کی مبارکباد
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلا ویسٹ پاکستان سٹوڈنٹس کنونشن میں 110 طلباء نے شرکت کی، طلباء کے قیام و طعام کا انتظام رائل پارک کے ایک ہال نما کمرے میں کیا گیا۔
تاریخی اور ثقافتی تعلقات
انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، صدر طیب اردوان نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔
بھارتی الزامات اور پاکستان کا جواب
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی، غیرجانبدار تحقیقات کی پیش کش کو بھارت نے مسترد کر دیا، بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا بغیر شواہد الزام لگایا۔
امن کا خواہاں خطہ
شہباز شریف نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔