پاکستان کی چین میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت
پاکستان کی بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں شمولیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: جعلی ڈگری پر امریکا جانے والی خاتون کو 6 سال قید کی سزا
وزیرِ خارجہ کا دورہ ہانگ کانگ
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِ انتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے۔
وہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھنے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا!
تقریب کی تفصیلات
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریڈ ٹیم کیا ہے اور یہ خفیہ فوجی تنصیبات اور عمارتوں میں کیسے داخل ہوتی ہے؟
پاکستان کا موقف
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا ماننا ہے کہ امن اور سلامتی کا فروغ صرف اور صرف اقوام متحدہ چارٹر پر سختی سے عمل درآمد، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین پر ایمانداری سے عمل کے ذریعے ممکن ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ثالثی، سفارتکاری، مذاکرات اور بین الاقوامی تعاون اس جامع حکمت عملی کے اہم اور بنیادی حصے ہیں۔ پاکستان بین الاقوامی ثالثی تنظیم کے اغراض و مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی تنازعات کے پ±رامن حل کے لیے اس کی صلاحیت پر یقین رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں سندس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا پر سیمینار اور آگاہی واک، شادی سے قبل اسکریننگ لازمی قرار دینے پر زور
تنظیم کا پس منظر
واضح رہے کہ بین الاقوامی ثالثی تنظیم چین کے عالمی سلامتی اقدامات (گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو) کے تحت 2022 میں قائم کی گئی تھی۔
اس تنظیم کا صدر دفتر ہانگ کانگ میں ہے اور یہ تنظیم گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان حکومتی تنازعات کے حل کے لیے بنائی گئی ہے۔
تاجکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ
گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صحافیوں کو بتایا کہ تاجکستان، افغانستان پاکستان ریلوے منصوبے کا پیپر ورک مکمل ہے۔ چین نے اس منصوبے کی مالی معاونت کی اصولی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن کی فعالیت کے بعد شروع کیا جائے گا۔