بھارت 28 اور 10 مئی کے دن کو کبھی نہیں بھولے گا: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا یومِ تکبیر کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جو قوم کی سربلندی اور خودداری کی علامت بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ گاؤں جہاں گالی دینے پر 500 روپے جرمانہ عائد ہوگا: ‘سی سی ٹی وی کے ذریعے لوگوں کی نگرانی کی جائے گی’
قائد کا جرأت مندانہ فیصلہ
قائد محمد نوازشریف نے 28 مئی 1998 کو عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور امریکی آفرز کو مسترد کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلہ کیا اور ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھابھی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا دیور گرفتار، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
قومی خودمختاری اور بھارت کا غرور
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میاں نوازشریف نے امریکی دباؤ کے جواب میں صاف اور دو ٹوک الفاظ میں "ابسلوٹلی ناٹ" کہہ کر قومی غیرت کا علم بلند کیا۔ میاں نوازشریف نے ملکی خودمختاری کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہوئے بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا، اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، مولانا فضل الرحمان
افواج کی برتری
آج ہماری افواج ہر میدان میں دشمن پر برتری حاصل کر رہی ہیں، اور یہ سب اُس مضبوط فیصلے کا تسلسل ہے جو 28 مئی 1998 کو کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت 10 مئی کو اپنے ایٹمی دھماکوں پر ناز کرتا رہا، لیکن پاکستان نے 28 مئی کو اسے منہ توڑ جواب دے کر اُس کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بڑے بھائی نواز شریف نے بھارت کے غرور کو توڑا جبکہ دوسرے بھائی شہباز شریف نے اُسے دھول چٹا دی۔
محمد نوازشریف کا کردار
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک قابلِ فخر رہنما ہیں، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی اور دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان ایک خوددار اور خودمختار ملک ہے۔