وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی چکن کی قیمتوں پر سخت برہمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ میں اضافے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت سستا، قیمت 500روپے سے بھی نیچے آ گئی
عید الاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتوں کی نگرانی
وزیراعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں کے نرخوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ قطعاً قابل برداشت نہیں۔ ذخیرہ اندوزی کر کے سبزیوں کی قیمتیں بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کی قیمتوں میں اضافہ قطعی ناقابل قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی پہنچ گیا
سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں پر بریفنگ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اور روٹی کی قیمتوں پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کی قیمت میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کے لیے ایک پلان طلب کیا۔
بے موسمی سبزیوں کی کاشت کے لئے ہدایات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔