وزیراعلیٰ کا پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر اظہار برہمی، سبزیوں کے حوالے سے بھی اہم احکامات جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کا چکن کے نرخوں پر اظہار برہمی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کے حق میں نہیں ہوں، پی ٹی آئی رہنما نے اپنی رائے دے دی

عید الاضحیٰ سے قبل سبزیوں کے نرخوں کی نگرانی

وزیر اعلیٰ نے عید الاضحیٰ سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن، مرچ اور لیموں کے نرخوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے قبل ضروری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ قابل برداشت نہیں ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک

بنیادی اشیاء کے نرخوں کی جانچ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سبزیوں، دالوں، آٹا اور روٹی کے نرخوں پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنے کی صورت میں روٹی کی قیمت میں کمی کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سبزیوں کی ترسیل کے اخراجات کم کرنے کے لئے بھی منصوبہ طلب کیا۔

زراعت کے شعبے میں بہتری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو بے موسمی سبزیاں اگانے کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...