بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
وزیرستان کا دورہ
وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن نے ایف بی آر آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کے کالے قانون کو مسترد کردیا
وفد کی تشکیل
روزنامہ جنگ کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 سال سے لاپتہ ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو ہر ممکن تلاش کرنے کا حکم
یادگارِ شہداء پر حاضری
وفد نے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت 10جون کو بجٹ پیش کرے گی
دورے کا مقصد
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلیسز کے 30 مریض ایڈز کا شکار ہو گئے
مشاورتی نشستیں
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دورے کا مقصد سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہے۔
امن کا قیام
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن کے قیام میں قبائلی عمائدین سمیت مقامی لوگوں کا مؤثر کردار ہے۔ دورے کے اختتام پر وزیرِ اعلیٰ کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔