بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
وزیرستان کا دورہ
وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی آمدنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
وفد کی تشکیل
روزنامہ جنگ کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکرٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
یادگارِ شہداء پر حاضری
وفد نے دورہ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کو اندازہ نہیں کہ انہوں نے کس قوم کو للکارا ہے، باجوڑ سیکٹر پر کھڑے پاک فوج کے جوان کاپیغام
دورے کا مقصد
اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر عوامی دست و بازو پارٹی کا پہلا یوم تاسیس دبئی میں منایا گیا
مشاورتی نشستیں
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی نشست کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، دورے کا مقصد سکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لینا ہے۔
امن کا قیام
بیرسٹر سیف نے کہا کہ امن کے قیام میں قبائلی عمائدین سمیت مقامی لوگوں کا مؤثر کردار ہے۔ دورے کے اختتام پر وزیرِ اعلیٰ کو جامع رپورٹ پیش کی جائے گی۔








