اسرائیلی وزیر اعظم کا حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ
نیتی یاہو کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے غزہ چیف محمد سنوار کو شہید کر دیا گیا ہے۔ محمد سنوار جو حماس کے انتہائی مطلوب رہنماؤں میں سے ایک تھے، گزشتہ سال اپنے بھائی یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد تنظیم کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس؛ وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
حملے کی منصوبہ بندی
خلیج ٹائمز کے مطابق یحییٰ سنوار نے اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجے میں اسرائیل اور غزہ کے درمیان موجودہ جنگ کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں اسرائیل کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیے جانے کے بعد یحییٰ کو تنظیم کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
محمد سنوار کی شہادت
محمد سنوار کی شہادت کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔