گاڑی کھائی میں جا گری، 5 پولیس اہلکار جاں بحق

حادثہ پیش آیا
باغ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا گیا
جاں بحق ہونے والے افراد
''جنگ'' کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایس ایچ او کھائی گلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان بھی شامل ہیں۔ آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔
لاشوں کی منتقلی
جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔