مودی کی تھانیداری ختم، 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی: امیر مقام
وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر کا خطبہ
میر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی۔ اس بار 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بھائی نے سگی بہن کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیدیا لیکن پھر پکڑا کیسے گا؟ جانئے
یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر
میر پور، آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف میں یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر معرکۂ حق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام کرداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ بھارتی افواج پاکستان کے سامنے 2 گھنٹے بھی نہیں ٹھہر سکیں، اور پاکستان کی ایئر فورس کا کارنامہ تاریخ میں زندہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی شاندار واپسی
نریندر مودی کو جواب
’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہادری کی دنیا معترف ہو چکی ہے۔ نریندر مودی کو اپنے جنون کا جواب مل گیا ہے۔ ہم جلد ہی شہبازشریف کی قیادت میں آئی ایم ایف کا کشکول توڑ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مروت کی انتہا تھی، صاحب اکثر کہتے ”ہم گوڑی سہلیاں ہیں جب تک ہم راز و نیاز نہ کر لیں چین نہیں آ تا“ دو پہر کو کھانا بھی اکثر اکٹھے ہی کھاتے
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہمیت
اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے میر پور میں ایئر پورٹ بننا ضروری ہے۔ بیرونِ ملک موجود کشمیری نہ تو پاکستان کو اور نہ ہی کشمیر کو بھولے ہیں۔
آرمی چیف کی کارکردگی
اس موقع پر آرمی چیف کو حالیہ جنگ میں غیر معمولی کارکردگی پر خراجِ تحسین کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔








