نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی تیار، کابینہ کی منظوری کا انتظار ہے، وزیر توانائی
وفاقی وزیر توانائی کی اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ہدایت پر نیٹ میٹرنگ پالیسی دوبارہ تیار کرلی ہے۔ منظوری ملنے پر ایک ماہ میں جاری کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم اور نسیم کی واپسی
بجلی کی قیمتوں میں کمی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی قیمتیں مسلسل نیچے کی طرف جارہی ہیں۔ چند ماہ سے دستیاب پانی کی خراب صورتحال کے باعث مہنگے فیول پر بجلی بنانا پڑی، اس لیے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھانا پڑتی ہے۔ مجموعی طور پر بجلی سستی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں دوسری جنگ عظیم کے 2 امریکی بم برآمد، علاقہ خالی کرالیا گیا، 20 ہزار لوگ محفوظ مقام پر منتقل
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے، زرعی شعبہ اور صنعتیں سولر پر منتقل ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئیں، حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی نے انٹرنیشنل طلبہ پر پابندی کے فیصلے پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا
صنعتی شعبے کا ٹیرف کم
اویس لغاری نے کہا کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے، درآمدی فیول کے بجائے متبادل توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ،تفصیلی بریفنگ،بچوں کیلئے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت
متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آچکا ہے۔ گزشتہ 2 سے 3 سال کے دوران بجلی کی طلب میں کمی ہوئی ہے، آج پاکستان میں 7 ہزار میگاواٹ بجلی سرپلس ہے۔ مستقبل میں بجلی کی خریداری کے لیے مسابقتی مارکیٹ قائم جارہی ہے۔
پاور پلانٹس کی تبدیلی
وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ فرنس آئل پر چلنے والے 3 ہزار میگاواٹ کے پاور پلانٹس ختم کئے گئے، کوشش کررہے ہیں کہ ترسیلی نقصانات کا بوجھ صارفین پر نہ پڑے، کوشش ہے درآمدی فیول پر چلنے والے پاور پلانٹس کا ماحول پر اثر نہ پڑے۔








