غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سندھ ہائیکورٹ برہم، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب
عدالت کی برہمی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ میں شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک سے وضاحت طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کے قیام کے لئے ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں، چینی صدر
کے الیکٹرک کی وضاحت طلبی
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق عدالت نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ شہریوں کو شدید گرمی میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں ہے جبکہ وہ باقاعدگی سے بل بھی ادا کر رہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو کرنا ہے کریں، مگر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ ہر صورت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار، وارنٹ گرفتاری بھی جاری
شہریوں کی مشکلات
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی کے علاقے ورکس سوسائٹی میں روزانہ 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے حالانکہ علاقہ مکین وقت پر بجلی کے بل ادا کرتے ہیں اور بل ادا کرنے کے باوجود ہمیں اذیت دی جا رہی ہے۔ لوڈشیڈنگ نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے، پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نوازشریف
کے الیکٹرک کے نمائندے کا بیان
کے الیکٹرک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دلایا کہ چند دنوں میں مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ تاہم عدالت نے سختی سے ہدایت دی کہ اس بیان کے ساتھ ساتھ باضابطہ رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جائے۔
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تفصیلات اور اس کی وجوہات پر مبنی جامع رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔








