امریکہ کا چینی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان
امریکا کی جانب سے چینی طلبا کے ویزوں کی منسوخی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے مشہور ترین گلوکار بریٹ جیمز فیملی سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک
وزیر خارجہ کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا، خاص طور پر چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرل سردار شیر علی گورچانی کا دورہ ساہیوال، اہم اجلاس کی صدارت کی
تعلیمی شعبوں پر اثرات
مارکو روبیو نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے، اور آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چھ روز میں قلعہ تعمیر کرنے والا شخص جو اشاروں کی زبان میں انگریزوں کے خلاف فوج کی قیادت کرتا تھا
سوشل میڈیا کی جانچ
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا تھا کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپائنٹمنٹ کا شیڈول بند کردیں۔ اس کا مقصد درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی جانچ کی مزید وسعت دینا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی طلباء کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا، تاہم جو ویزا اپائنٹمنٹس پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔
امریکی کمپنیوں پر پابندیاں
دوسری جانب، ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کمپنیوں کو چین کو مصنوعات فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔








