پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا

پاکستان کا بٹ کوائن ریزرو کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم، حالیہ پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 88 ہوگئی
اعلان کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے
بٹ کوائن ویگاس 2025 کا پس منظر
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا، پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے سفیروں کی ملاقات
امریکی صدر کی خدمات کا اعتراف
ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بھارت پاکستان کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کیلئے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی گفتگو خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے پہلے منظر عام پر آئی
تقریب کا مقام
تقریب کے دوران امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، ایرک ٹرمپ اور ڈونلڈ ٹرمپ جونئر بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس؛ پی ٹی آئی ارکان کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی
پاکستان کی کریپٹو معیشت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 40 ملین کرپٹو والٹس موجود ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ فعال فری لانس معیشتوں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک سے کتنے ارب ڈالرز کا سونا اور تانبا نکالا جاسکتا ہے۔۔۔؟ کینیڈا کی مائننگ فرم کے سی ای او کا تہلکہ خیز انکشاف
قومی بٹ کوائن والٹ کا قیام
تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق قومی بٹ کوائن والٹ ایسے ڈیجیٹل اثاثے رکھے گا جو پہلے ہی ریاست کی تحویل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس
بجلی کی مختص کردہ مقدار
حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ زائد بجلی مختص کی ہے۔
ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کا قیام
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے، پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔