کچے کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن، دو مغیوں کو بازیاب کروالیا گیا

پنجاب پولیس کا کامیاب آپریشن
رحیم یار خان (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دو مغوی شہریوں کو بازیاب کروالیا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کارروائیاں کر رہے ہیں: شہباز شریف
آپریشن کی تفصیلات
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں کی قیادت میں تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے کچہ کرمنلز کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں ملزمان مغوی شہریوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک کے دورے: وزیراعظم ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے۔
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی اور بکتر بند ایلیٹ فورس کا استعمال کیا گیا، جبکہ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو آگ لگادی۔ ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے ضمیر اور رمضان نامی شہریوں کو چند روز قبل اغواء کر کے کچہ منتقل کیا تھا۔
مغویوں کی بازیابی اور شاباش
مغوی ضمیر اور رمضان آرائیں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغویوں کو باحفاظت بازیاب کروانے پر ڈی پی او عرفان علی سموں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔