غزہ کی تباہی قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا: عاصم افتخار

پاکستان کا موقف
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں بلکہ انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے وقت شاہ رخ خان کا نام بدل کر کونسا ہندو نام رکھا تھا؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس کے دوران خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔
غزہ میں انسانی بحران
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں بلکہ انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔