عمران خان نے کہا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن کچھ لو کچھ دو نہیں ہوگا: علی ظفر
سینیٹر علی ظفر کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قصبہ میمفس فرعونوں کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا، پانی بھرے کھیتوں اور کھجوروں کے جھنڈ میں تیرتے نظر آتے یہ کھنڈرات پراسرار منظر پیش کر رہے تھے.
بات چیت کے لئے دروازے کھلے ہیں
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے لئے کھلے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: علی پور کے 19 دیہات میں ٹینٹ سٹی قائم، امدادی سامان کی ترسیل، فیلڈ ہسپتال بھی موجود
نہ اپنی رعایت، نہ کوئی اتحاد
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا، رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: جہنم کا دروازہ، آگ کا تہوار اور بھٹکتی روحیں: ہیلووین کا تہوار کہاں سے آیا؟
پارٹی کی تیاری
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لئے تیار ہو جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔
انصاف اور احتجاجی تحریک
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا ہے، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔








