شوہر کے قتل کا الزام میں گرفتار بیوی اور اس کا آشنا بری

لاہور: شوہر کے قتل کے مقدمے میں بریت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لورالائی میں شہید کیے گئے مسافروں میں 2 سگے بھائی بھی شامل، لاشیں ڈیرہ غازی خان منتقل
قتل کا مقدمہ اور الزامات
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق، پراسکیوشن نے کہاکہ نومبر 2023 میں تھانہ جنوبی چھاؤنی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے مودی کو ’’جواب‘‘ دیدیا
عدالتی کارروائی
ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق، پراسکیوشن گواہان ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ گواہوں نے نہ صرف موقع واردات پر اپنی موجودگی ثابت نہ کی، بلکہ وہ ملزمان کے آپسی تعلقات اور قتل کی سازش کے الزامات کو بھی درست طور پر واضح نہ کر سکے۔
گواہوں کی ناکامی اور بریت
عدالت نے قرار دیا کہ گواہان کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہ کیے جانے کے باعث شک کا فائدہ ملزمان کو دیا گیا، جس کے بعد زنیرہ اور علی رضا کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔