کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل
کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی ہلاکت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کے لئے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
انکوائری بورڈ کی تشکیل
نجی ٹی وی جیو نیوز نے کیڈٹ کالج گڈاپ انتظامیہ کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق 3 رکنی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک
رپورٹ کی تقسیم
اعلامیے کے مطابق 3 رکنی انکوائری بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سے سالار کے والدین کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اہلخانہ کا موقف
اس سے قبل جاں بحق طالب علم سالار کے اہلخانہ نے موت کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو قرار دیا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟








