عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
حکومت کا بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی پر غور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تاریخ میں ایک بار پھر تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، بجٹ اب 10 جون کے بجائے 12 یا 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی ایکٹ میں بنیادی ضابطہ موجود ہے مگر عام شہریوں کے لیے اپیل کے مناسب فورم کا فقدان ہے: سپریم کورٹ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اثر
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عیدالاضحیٰ کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہو گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔ عید کے تیسرے دن 9 جون کو اقتصادی سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی سوشل میڈیا پر دھوم، اداکارہ دانیہ انور بھی میدان میں آگئیں
اجلاس کی ضرورت اور وقت
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اقتصادی سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔
روایتی وقفہ
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔








