حسن علی کی قومی ٹیم میں شاندار واپسی پر وہاب ریاض کا دلچسپ تبصرہ

حسن علی کی شاندار پرفارمنس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حسن علی کی شاندار پرفارمنس پر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر شاندار تبصرہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے: حافظ نعیم الرحمان
پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 37 رنز سے شکست دیکر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے واپس آنے والے مریضوں کا پنجاب میں مفت علاج ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز
حسن علی کی کارکردگی
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 30 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جبکہ شاداب خان کو آل راو¿نڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
وہاب ریاض کا پیغام
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے حسن علی کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حسن علی کو مبارکباد دی اور لکھا کہ "آپ ایک حقیقی مقابلہ کرنے والے ہیں۔"
وہاب ریاض نے ہنستے ہوئے ایموجی کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے لکھا, "یہ ہوتا ہے جب آپ ہم جیسے لوگوں کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہیں، مذاق کر رہا ہوں، یہ سب آپ کی محنت ہے، آپ کے لئے اور آپ کی فیملی کے لئے بہت خوش ہوں۔"