پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا
پاکستان انٹرنیشنل سکول کا افتتاح
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا گیا جس میں سفارتی افسران، اساتذہ، والدین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات
تعلیمی خدمات اور تاریخ
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکول اردو سیکشن گزشتہ پانچ دہائیوں سے لاکھوں پاکستانی بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرتا چلا آرہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیلجیئم میں پاکستان تحریک انصاف کا یورپی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
افتتاحی تقریب کی تفصیلات
سفیر پاکستان احمد فاروق نے سکول کی نئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بچے تعلیمی میدان میں اپنی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان بچوں کے لیے سکول کی نئی بلڈنگ ان کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس کے نام خط سوشل میڈیا پر وائرل،صحافی صدیق جان نے ترجمہ کر کے سنا دیا
جدت اور ترقی کے اقدام
سکول کے پرنسپل راجہ محمد عرفان، لنک آفیسر اقراء اشرف، پروفیسر انوارالحق اور دیگر کا کہنا تھا کہ سکول کی نئی بلڈنگ میں نئی تعلیمی جدت کو بھی متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ طلباء اور طالبات نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔
طلباء کی شاندار پرفارمنس
افتتاحی تقریب میں طلباء نے شاندار ٹیبلوز بھی پیش کئے۔








