کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری
محکمہ داخلہ سندھ کے قواعد و ضوابط
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اور نابینا افراد کے درمیان معاملات طے پا گئے
اجازت نامے کی ضرورت
نجی ٹی وی سما نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئر پورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی
ایس او پیز کا خیال رکھنا
کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ
رجسٹرڈ جماعتوں کی اجازت
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر یہ یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے رانا ثنا اللہ کی پیشکش قبول کرلی
پابندیوں کا اعلان
کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی۔ گاڑیوں پر پارٹی پرچم لگانا یا لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کرنا بھی ممنوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کا جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
اجازت نامہ ساتھ رکھنا لازمی
کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجتماعی قربانی کی اجازت
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اجتماعی قربانی کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔








