کراچی: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری
محکمہ داخلہ سندھ کے قواعد و ضوابط
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے قواعد و ضوابط جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت، کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات پر حکم امتناع جاری
اجازت نامے کی ضرورت
نجی ٹی وی سما نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
ایس او پیز کا خیال رکھنا
کھالیں جمع کرنے کی اجازت دیتے وقت نیکٹا کے جاری کردہ ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جوابی کارروائی کا خوف، بھارت نے اپنے 25 ائیرپورٹ 9 مئی تک بند کردیئے۔
رجسٹرڈ جماعتوں کی اجازت
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر یہ یقینی بنائیں کہ صرف رجسٹرڈ جماعتیں یا ادارے ہی کھالیں جمع کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ بچے پر کتے کے حملے کا نوٹس لے لیا، کمشنر سرگودھا سے رپورٹ طلب
پابندیوں کا اعلان
کھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ یا بینر لگانے پر پابندی ہوگی۔ گاڑیوں پر پارٹی پرچم لگانا یا لاوڈ سپیکر کے ذریعے اعلان کرنا بھی ممنوع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چاروں طرف دہشت تھی، ہر کوئی تنہائی کا شکار اور ہر قسم کے جبر کا سامنا کر رہا تھا، کوئی پرسان حال نہ تھا، سب ان سختیوں کو برداشت کرنے پر مجبور تھے۔
اجازت نامہ ساتھ رکھنا لازمی
کھالیں جمع کرتے وقت کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ ساتھ رکھنا ضروری ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجتماعی قربانی کی اجازت
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو اجتماعی قربانی کی اجازت دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔








