10 مئی کے بعد اب بیرون ملک گرین پاسپورٹ کی تعریف کی جاتی ہے: شرجیل میمن

شرجیل میمن کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بھارت کو ہماری فورسز نے جیسے دھویا ایسا تاریخی دن وہ بھول نہیں سکتا، پاکستان جنگ نہیں چاہتا، امن کا خواہشمند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا کا عوام کے لیے ایک اور سہولت فراہم کرنے کا اعلان
بھارتی طیاروں کا گرنا
روز نامہ جنگ کے مطابق انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس رات بھارت کے طیارے گرنے کی یکے بعد دیگرے خبریں آتی رہیں، جس طرح بھارت کی دھلائی ہو رہی تھی مزا آگیا تھا، اتنی خوشی کسی تہوار نے نہیں دی جتنی خوشی 10 مئی کو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گوجر خان میں شادی کی تقریب میں کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر، وجہ کیا بنی؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی
پاکستانی پاسپورٹ کی عزت
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب باہر لوگ جب گرین پاسپورٹ دیکھتے ہیں تو تعریف کرتے ہیں، اب پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ پوری دنیا گھومنے کا مزا آئے گا، پاک فضائیہ، نیوی، آرمی، تمام سیاسی جماعتوں اور قوم نے متحد ہوکر جنگ لڑی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی
قوم کا اتحاد
انھوں نے کہاکہ دس مئی کو ہمارا اتحاد سامنے آیا، پاکستان کے نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر یہ جنگ لڑی، 25 کروڑ عوام نے یہ لڑائی لڑی، پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 دوستوں کا 15 سال پرانا خواب پورا، برطانیہ کا سب سے قیمتی خزانہ دریافت
ذوالفقار علی بھٹو کی قربانی
شرجیل میمن نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے شہید ذوالفقار بھٹو ہیں، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی بہت بڑی قیمت ادا کی۔
مسلم ممالک کی مشترکہ کرنسی
وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو مسلم ممالک کی مشترکہ کرنسی بنانے جا رہے تھے۔