کالعدم تنظیموں پر مکمل پابندی، قربانی کی کھالیں صرف رجسٹرڈ ادارے اکٹھی کر سکیں گے، سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

محکمہ داخلہ پنجاب کی عید الاضحیٰ کی سیکیورٹی ہدایات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق دشمن کے ناپاک عزائم کے تناظر میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سٹیج: دیہاتوں کا نیٹ فلکس، وہ بھارتی اسٹارٹ اپ جو نئی فلم انڈسٹری کو جنم دے رہا ہے

سیکیورٹی پلان کی تشکیل

تمام اضلاع میں خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے کر اس پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان کو فعال رکھا جائے اور پولیس و انتظامیہ فیلڈ میں متحرک رہے۔

Security Measures

یہ بھی پڑھیں: ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے،سابق سفیر عبدالباسط

سخت سکریننگ اور امن و امان

پنجاب کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکریننگ کا عمل یقینی بنایا جائے گا جبکہ سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری طلب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عید کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ضرورت کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بہترین مویشی منڈیوں کے انتظامات

مویشی منڈیوں کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ وہ صرف شہر کی حدود سے باہر منظور شدہ مقامات پر قائم کی جائیں گی اور ان میں سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جائے گا۔ مقررہ مقامات کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور میں پھر ہنگامے

کھالیں جمع کرنے کی ہدایات

قربانی کی کھالوں کے حوالے سے ترجمان نے واضح کیا کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی کھالیں وصول کر سکیں گے۔ عید نماز کے تمام اجتماعات میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمرے، واک تھرو گیٹس اور ہر فرد کی اسکیننگ کی ہدایت دی گئی ہے۔

Security Measures

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی عدالت نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بچے کی ذمہ داری اٹھانے والی ماں کو نان نفقہ کا حق دار قرار دے دیا

حساس مقامات کی سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ حساس مقامات کے گرد حساس اداروں کے اشتراک سے سرچ آپریشن مکمل کیے جائیں۔ عید گاہوں کے قریب پارکنگ کے مناسب انتظامات اور شہروں میں ٹریفک ڈائیورژن پلان بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی اسلام آباد کے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ہسپتالوں کی تیاری

ہسپتالوں میں ضروری ادویات، عملے اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کاڈیٹا جاری ،تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت

ضلع سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے اور فورتھ شیڈولرز کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی اقتصادی فورم کے چیئرمین کلاوس شواب مستعفی

کنٹرول رومز اور نوجوانوں کی حفاظت

تمام اضلاع کو پابند کیا گیا ہے کہ کنٹرول رومز قائم کر کے انہیں محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کریں۔ نوجوانوں کو خطرناک ڈرائیونگ اور ون ویلنگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں جنہیں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عید کے تینوں دن کی نگرانی

عوامی تفریحی مقامات، عید بازاروں اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر بھی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کے قیام کیلئے عید سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنے اور عید کے تینوں دن کڑی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...