ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ؛ پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کیخلاف فرد جرم، پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی، کون کون لپیٹ میں آئے گا
ارشد ندیم کی شاندار پرفارمنس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں غیرت کے نام پر ایک بیٹی کا قتل پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے:وزیراعلیٰ مریم نواز
یاسر سلطان کی کامیابی
ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی۔ یاسر سلطان نے بھی پہلی ہی باری میں 76.07میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔
فائنل کا انتظار
یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔